مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوروگوئے کی نائب وزیر خارجہ والریا چوکاسی نے کہا ہے کہ اگر صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو یوروگوئے کا سفر کریں تو ان کا ملک بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد اور انہیں گرفتار کرنے کا پابند ہوگا۔
چو کاسی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں کہا کہ اگر وہ یوروگوئے کا سفر کرتے ہیں تو یوروگوئے عدالت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کے تحت بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔
نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پابندی کرتا ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا کوئی ابہام یا شک موجود نہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نومبر 2024 میں غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ کے خلاف بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
آپ کا تبصرہ